ایما ریڈوکانو اور نائومی اوساکا کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

125
Wimbledon Open Tennis
Wimbledon Open Tennis

لندن۔2جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو اور جاپانی ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن نائومی اوساکا ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ایما ریڈوکانو نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں میکسیکن حریف کھلاڑی ریناٹا ریکسٹوکو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ جاپان کی ٹینس کھلاڑی نائومی اوساکا نے خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں فرانس کی حریف کھلاڑی ڈیان پیری کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔ انگلینڈ نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو نے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں میکسیکن حریف کھلاڑی ریناٹا ریکسٹوکو 6-7(0-7) اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں جاپانی ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن نائومی اوساکا نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کی حریف کھلاڑی ڈیان پیری کو 1-6، 6-1 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی،جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو سے ہوگا۔