ایبٹ آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد حفیظ الرحمن نے تمام سٹیشن ہائوس انچارجز کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق سٹیشن انچارجز نے بریفنگ میں ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے ایمرجنسی آفیسر کو آگاہ کیا۔
ایمرجنسی آفیسر نےانچارجز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں،یونیفارم اور گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز میں ایمبولینسز، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔