اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرعالمی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و جبر، تشدد اور قتل وغارت کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے …
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرعالمی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و جبرکو بے نقاب کر رہی ہیں ،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگرعالمی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و جبر، تشدد اور قتل وغارت کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین سے زیادتیوں کا نوٹس لے رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوںکا قتل عام روکنے کے لئے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے تمام علاقوں میں مسلمانوں پر ظلم وستم ، تشدد ، خواتین سے زیادتی اورمساجد پر حملوں کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔ بھارت کی یہ بربریت اور وحشیانہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہیں ۔شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں بد ترین حا لات روکنے کے لئے موئثر سفارتی اقدامات کرنے چاہیں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کو مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔








