کینیا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2029 کی میزبانی کے لیے تیار، سیباسٹین کوکو بھرپور اعتماد

کینیا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2029 کی میزبانی کے لیے تیار، سیباسٹین کوکو بھرپور اعتماد

نیروبی۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سیباسٹین کو نے کینیا کی جانب سے 2029 عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے انعقاد کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط حکومتی حمایت اور کھیلوں کے لیے ملک کی خدمات اسے میزبانی کا اہل بناتی ہیں۔شنہوا کےمطابق عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سیباسٹین کو ان دنوں کینیا میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے نیروبی میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حکام سے ملاقاتیں کیں ۔

کینیا کو میزبانی ملنے کے بعد عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس ایونٹ کے انعقاد کے ساتھ کینیا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والا افریقاکا پہلا ملک بن جائے گا۔نیروبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیباسٹین کو نے کہا کہ کینیا کی بولی کو تجارتی عزم، حکومت کی بھرپور حمایت اور ایتھلیٹکس کے فروغ میں ملک کی نمایاں خدمات کی بنیاد پر خاص اہمیت حاصل رہی۔ ان کے مطابق افریقامیں پہلی مرتبہ اس عالمی مقابلے کا انعقاد پورے براعظم میں ایتھلیٹکس کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کینیا میں کھیلوں کے انتظامی معاملات اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر بھی بات کی۔

ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق 2017 سے اب تک کینیا کے 140 سے زائد کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سیباسٹین کو نے کہا کہ حکومتی مالی معاونت اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر جانچ کے مؤثر نظام سے کینیا نے ممنوعہ ادویات کے خلاف جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سے کھیلوں میں شفافیت، دیانت داری اور ممنوعہ ادویات سے پاک مقابلوں کے فروغ کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔دورے کے دوران سیباسٹین کو کا وفد مغربی کینیا کے شہر ایلڈوریٹ روانہ ہوا، جہاں صدر ولیم روٹو سے ملاقات بھی طے تھی۔

مزید خبریں