ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یورپی یونین پر افغان باشندوں کی غیر قانونی ملک بدری کا الزام

80

واشنگٹن ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے افغان تارکین وطن کی غیر قانونی ملک بدری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس افغانستان میں ساڑھے11 ہزار افراد سینکڑوں حملوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ اس کے باوجود یورپی یونین نے گزشتہ برس 10 ہزار افغان باشندوں کو ملک بدر کیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہاجرین اور تارکین وطن کے حقوق کے شعبے سے منسلک عہدیدار آنا شِیا نے کہا کہ افغانستان کے خراب حالات میں افغان تارکین وطن کی ملک بدری یورپی حکومتوں کا غیر قانونی اقدام ہے۔