ایم او مانسہرہ کی ہدایت پر سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام شروع

Street lights
Street lights

مانسہرہ۔ 28 مارچ (اے پی پی):ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر کی ہدایت پر الیکٹریکل سپروائزر محمد سرفراز کی ٹیم نے تحصیل مانسہرہ میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں محلہ سائیں آباد اور ڈسٹرکٹ کونسل کے اطراف کی سٹریٹ لائٹس ریپئر کرنے میں مصروف عمل ہیں تاکہ رمضان المبارک اور آگے آنے والی عیدالفطر کے موقع پر عوام کو میونسپل سروسز کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے۔ ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر کی ہدایت کی روشنی میں الیکٹریکل ٹیم نے مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس کی مکمل بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے شہر بھر اندھیرے میں ڈوبا تھا تاہم ان لائٹس کی مرمت کے بعد شہر جگمگانے لگا ہے اور شہریوں نے بھی سٹریٹ لائٹس کی بحالی پر ٹی ایم اے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔