سمبڑیال۔ 28 اگست (اے پی پی):ایم پی اے سمبڑیال حنا ارشد وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ گائوں فضل آباد اورکھرولیاں کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے (پی پی 52)سمبڑیال حنا ارشد وڑائچ ٹیم کے ہمراہ گائوں فضل آباد اورکھرولیاں پہنچ گئیں۔حنا ارشد وڑائچ نے وہاں موجود 2 ہزار سیلاب متاثرین کوکھانا، پانی کی بوتلیں، بسکٹ، دودھ کے ڈبے، دوائیاں اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،ان کے ہمراہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ویٹرنری ڈاکٹر بھی موجود تھے جنہوں نے متاثرہ خاندانوں اور ان کے مویشیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کیں۔انہوں نے فضل آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرکے خدمت کا یہ سلسلہ مزید بڑھایا،مشکل کی اس گھڑی میں محترمہ حنا ارشد وڑائچ سیلاب متاثرین کیلئے امید کی کرن اور دکھی دلوں کا سہارا بن کر سامنے آئیں۔اس موقع پر گائوں کے عوام نے دل سے دعائیں دیں اور کہا کہ مشکل وقت میں یہ ساتھ ان کیلئے بڑی سہولت اور حوصلہ ہے۔
ایم پی اے سمبڑیال حنا ارشد وڑائچ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ گائوں فضل آباد اورکھرولیاں کا دورہ
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں