ایم ڈی واسا نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی

145
Wasa
Wasa

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایم ڈی واسا نے یہاں ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے،،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاس پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جائے واسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔-

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنایا جائے تاکہ مزیدبارشوں کی پشینگوئی کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے – انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے،تمام جنریٹرز آپریشنل اور اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں،بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کو چلایا جائے گا۔