ایم ڈی واسا نے مزید متوقع بارشوں کے پیش نظر واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،ترجمان

181
WASA
WASA

لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید متوقع بارشوں کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے یہاں ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاس پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جائے ،واسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنایا جائے تاکہ مزیدبارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے – انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے،تمام جنریٹرز آپریشنل اور اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں،بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے گا۔