ایم ڈی واسا کانشیبی علاقوں کا دورہ اورنکاسی آب آپریشن کی نگرانی

96
ایم ڈی واسا کانشیبی علاقوں کا دورہ اورنکاسی آب آپریشن کی نگرانی

راولپنڈی۔ 03 مارچ (اے پی پی):جڑواں شہروں میں علیٰ الصبح سے رات گئے تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نےنشیبی علاقوں کا دورہ بھی کیا اورنکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی۔دورے کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 11.4 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8.3 فٹ ہے۔ جبکہ نشیبی علاقوں سے واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔کسی بھی قسم کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔ترجمان واسا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔

اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔جبکہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ترجمان واساکے مطابق سیدپور کے مقام پر 56 ملی میٹر ، گولڑہ 43 ملی میٹر، بوکڑہ 34 ملی میٹر، پی ایم ڈی 40 ملی میٹر، شمس آباد 31 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔