ایم ڈی پی ایم ڈی سی فرحان شفیع کی وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے ملاقات ،وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 ملین روپے کا چیک پیش کیا

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان منرل ڈویلپمینٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر فرحان شفیع نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کر کے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ اس عطیہ میں پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کی دو دن کی تنخواہ بھی شامل ہے۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر عمر …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان منرل ڈویلپمینٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر فرحان شفیع نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کر کے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ اس عطیہ میں پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کی دو دن کی تنخواہ بھی شامل ہے۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن اور اس سے وابستہ تنظیموں/کمپنیوں نے قومی جذبے کے ساتھ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں نمایاں حصہ لیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سے قبل، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کمپنی نے 38 ملین روپے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے 30 ملین روپے کی رقم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے مختص کی تھی۔ سوئی نادرن کمپنی بورڈ نے ہدایت دی کہ وہ 19 ملین روپے کو وبائی امراض کے لئے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں جمع کرے اور طبی سامان کی خریداری کے لئے 19 ملین روپے این ڈی ایم اے کو فراہم کریں۔ او جی ڈی سی ایل ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 53 ملین روپے کی رقم وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔ اسکے علاوہ آئی 9 اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل کا ہاسٹل بھی ضلعی انتظامیہ کے اختیار میں دے دیا گیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل نے میڈیکل اسٹاف کے لئے دوائیں ، پی پی ای کٹس ، کھانے کی اشیاء بھی مہیا کیں اور قرنطین کی ضروریات کے لئے ایمبولینس عطیہ کی۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کورونا کے ضروری سامان کی خریداری کے لئے سندھ کے ضلعی حکومت کو 10 ملین روپے کی نقد رقم مہیا کی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں 50 ملین روپے جمع کروائے۔ دونوں گیس یوٹیلیٹیز، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل نے کورونا کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ای کچری منعقد کروا رہی ہیں اور بل ایپس کو متعارف کیں تاکہ وبا کے دوران لوگوں کو بل کی ادائیگی کی سہولت میسر ہو۔ پٹرولیم ڈویژن نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وبائی امراض کے مشکل وقت میں ملک میں گیس اور پٹرول کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنائیں۔