ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات مکمل، 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوگا
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات مکمل، 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوگا

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)20 ستمبر بروز اتوار یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 1881 امیدوار شرکت کریں گے جن میں 1438 طالبات اور 443 طلباشامل ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، جامعہ سرگودھا، پولیس، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں امیدواروں اور ان کے والدین کی سہولت، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ، پینے کے پانی، کلاس رومز، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔یونیورسٹی روڈ اور جامعہ سرگودھا کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ڈاکٹر فہیم شہزاد فوکل پرسن جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنرسرگودھا احمد شیر گوندل فوکل پرسن ہوں گے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال اور طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا






