اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملک بھر کے تمام صوبوں میں امتحانی ہالز بک کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکام نے امتحان کے پُر امن انعقاد کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جن میں سوالیہ پرچوں کی طباعت اور امیدواروں کے …
ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام انتظامات مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملک بھر کے تمام صوبوں میں امتحانی ہالز بک کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکام نے امتحان کے پُر امن انعقاد کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جن میں سوالیہ پرچوں کی طباعت اور امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کا اجرا بھی شامل ہے۔
چند طلباء نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں تاخیر کرنے کی متعدد کوششیں کیں، جن میں معزز ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنا بھی شامل تھا، تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔امیدواروں کی سہولت کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی نے رجسٹریشن پورٹل دو مرتبہ کھولا، اور سیلاب سے متاثرہ طلباء کو سہولت دینے کے لیے امتحان کی تاریخ میں بھی ایک بار توسیع کی۔ معزز عدالت نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں مزید توسیع کے لیے دائر درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
طلباء کو امتحان کی تیاری کے لیے مناسب وقت فراہم کیا گیا تھا، اور 1,40,000 سے زائد امیدوار رجسٹر ہو چکے ہیں، لہٰذا ایم ڈی کیٹ کے انعقاد میں مزید تاخیر ممکن نہیں۔








