اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی صدارتی انتخاب کے حوالے سے تقسیم کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف ہو گا، چیف جسٹس آف پاکستان اچھے کام کر رہے ہیں، ان کے فیصلے بھی خوش آئند ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر خوش بخت شجاعت نے …
ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما سینیٹر خوش بخت شجاعت کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی صدارتی انتخاب کے حوالے سے تقسیم کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف ہو گا، چیف جسٹس آف پاکستان اچھے کام کر رہے ہیں، ان کے فیصلے بھی خوش آئند ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ حکومت پر ابھی سے میڈیا کی تنقید درست نہیں، کم از کم حکومت کو تین ماہ کا وقت ملنا چاہیے، اس کے بعد اگر کچھ بہتری نہیں ہوئی تو تنقید جائز ہے، میڈیا تحمل کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب میں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام ہو چکی ہے، اگر اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے بعد اپوزیشن اگر متحد نہ ہوئی تو صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جو کام کر رہے ہیں، وہ درست ہیں اور ان کے فیصلے بھی خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے موقع پر پاک فوج نے جو سلوگن دیا ہے، اس سے لوگوں کے دلوں میں ملک کی سلامتی کا جذبہ بڑھے گا۔








