اینا شیبہارا اور لورا نٹالی پین پیسیفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

84
سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

ٹوکیو۔25اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی ٹینس کھلاڑی اینا شیبہارا اور ان کی جرمنی کی جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ فاتح امریکی جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کی ٹینس کھلاڑی اینا شیبہارا اور ان کی جرمنی کی جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹینس کھلاڑی آسیہ محمد اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ سوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹیک سینڈز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ امریکی جوڑی سے ہوگا۔