سعودی عرب، چار لاکھ ریال میں عقاب کی نیلامی کا ریکارڈ

ریاض ۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی فالکنز کلب کی نیلامی میں اعلی نسل عقاب کےبچےکو ریکارڈ 4 لاکھ ریال میں خرید لیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فالکن کلب نیلامی 2024 کی جاری نیلامی میں گزشتہ روز چار عقاب(فالکن) نیلام ہوئے جن میں شاہین عقاب کا بچہ 400,000 ریال میں فروخت ہوا، جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، گزشتہ رات ہونے والی چار نیلامیوں کی کل …

ریاض ۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی فالکنز کلب کی نیلامی میں اعلی نسل عقاب کےبچےکو ریکارڈ 4 لاکھ ریال میں خرید لیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فالکن کلب نیلامی 2024 کی جاری نیلامی میں گزشتہ روز چار عقاب(فالکن) نیلام ہوئے جن میں شاہین عقاب کا بچہ 400,000 ریال میں فروخت ہوا، جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،

گزشتہ رات ہونے والی چار نیلامیوں کی کل مالیت 794,000 ریال تک پہنچی۔ریاض کے شمالی علاقے ملہم میں کلب کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی اس نیلامی کا مقصد سعودی عرب میں فالکن کی نیلامی کو فروغ دینا اور فالکنری کے شوقین افراد کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

کلب، فالکن کی تجارت کو منظم کرنے اور نسلی معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار عقابوں کی حفاظت بھی کرنا چاہتا ہے۔یہ نیلامی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی جاتی ہے، جس سے تیز رفتار، مسابقتی بولی لگائی جاتی ہے۔

مزید خبریں