اینجلومیتھیوز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے

143

پالے کیلی ۔02 ستمبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے آخری میچ اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد میتھیوزکو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔