اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے

53
اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے
اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے

اینٹیگوا۔25مارچ (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان جاری دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکار، سری لنکا کی ٹیم اینٹیگوا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 476 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 375 کا ہدف دیا، پاتھم نسانکا 103، نیروشان ڈیکویلا 96، اوشاڈا فرنینڈو 91 ، لاہیرو تھریمانے 76 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، کیمارروچ اور راہکیم کارنوال نے تین، تین جبکہ کائل مائیرز نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ 357رنز ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنالئے تھے،

اور اس کو میچ میں کامیابی کے لئے (آج) جمعہ کو 341 رنز جبکہ آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔کپتان کریگ براتھویٹ 8 اور نکروماہ بونر 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ ویشوا فرنینڈو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 476 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 375 کا ہدف دیا۔ پاتھم نسانکا نے نیروشان ڈیکویلا کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کی شراکت میں نہ صرف قیمتی 179رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی بلکہ اپنی سنچری بھی سکور کی۔نیروشان ڈیکویلا اور اوشاڈا فرنینڈو نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگز میں پاتھم نسانکا 103، نیروشان ڈیکویلا 96، اوشاڈا فرنینڈو 91 ، لاہیرو تھریمانے 76 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،

کیمارروچ اور راہکیم کارنوال نے تین، تین جبکہ کائل مائیرز نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ 357رنز ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنالئے تھے، اور اس کو میچ میں کامیابی کے لئےجمعہ کو 341 رنز جبکہ آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔کپتان کریگ براتھویٹ 8 اور نکروماہ بونر 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ ویشوا فرنینڈو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔