اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ایک سپروائزر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا سپروائزر محسن علی ایک شہری سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
اینٹی کرپشن ملتان کی کارروائی، میونسپل کارپوریشن کا سپروائزر 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ایک سپروائزر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا سپروائزر محسن علی ایک شہری سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی بھی سرکاری اہلکار کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








