پی ڈی ایم اے پنجاب نے 11 جولائی شام سے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ دو روز کیلئے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا،ترجمان کے مطابق11 جولائی شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع جس میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،نارووال،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ دو روز کیلئے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا،ترجمان کے مطابق11 جولائی شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع جس میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،نارووال،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور ،بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،آسمانی بجلی سے بچائو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔