پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 25 جولائی کو مینار پاکستان پر جلسہ کامیاب ہو گا ۔
پی پی پی کا 25 جولائی کو مینار پاکستان پر جلسہ کامیاب ہو گا،راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
لاہور۔10جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 25 جولائی کو مینار پاکستان پر جلسہ کامیاب ہو گا ۔وہ جمعہ کے روز پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام جوہر ٹاون آفس میں 25 جولائی کے مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں ،پی پی پی لاہور کی نئی ویب سائیٹ کے افتتاح اور ٹاون عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر میاں شاہد عباس مجید غوری،خرم فاروق،احمد گھمن ،اسجد ملک،اصغر بھٹی،منیر ڈگرہ،عامر نصیر بٹ،آغا تقی،شاہدہ جبیں ،طاہرہ جالب حسن اشرف،شاویز ندیم،احمد رضا شاہ ،ازین گلزار،رانا ٹیپو،افراز نقوی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
عمران ڈوگر نے پیپلز پارٹی لاہور کی نئی ویب سائٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹ پر 66946 ممبرز کی رکنیت مکمل کر لی گئی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے،فیصل میر نے مینار پاکستان کا جلسہ کرنیکا بڑا اعلان کیا ہے،آج آپکی تیاریاں دیکھ کر لگتا ہے بہت کامیاب جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آپ جلسے میں اپنے ساتھ فیملی،دوست اور ساتھی لیکر آئیں،میں بھی جلسے میں پارٹی پرچم اٹھا کر شریک ہونگا۔اگلے15دن ہر کارکن نے جلسے کی بھر پور منصوبہ بندی کرنی ہے اورکوئی ورکر جلسے میں اکیلا نہ جائے،دوست اور اہلخانہ کو لیکر جائے،پھر مینار پاکستان بھرنے سے کوئی آپ کو نہیں روک سکتا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہی لیڈر شپ ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ25 جولائی کولاہور کے دس ٹائونوں سے جیالوں کے قافلے مینار پاکستان پہنچیں گے،ہر ٹاون کو دس ہزار کارکن جلسے میں لانے کا ٹارگٹ دیا ہے اورجلسے کی تیاریوں کیلئے 25 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جلسے کی رات صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائیگا۔ڈاکٹرعائشہ شوکت نے کہا کہ آپ کے اعتماد اور نامزدگی کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،لاہور میں انشا اللہ قیادت کو تبدیلی نظر آئے گی۔
مجید غوری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں لاہور میں کم بیک کیا ہے،پیپلز پارٹی میں فیصل سپیڈ بہت تیزی سے کام کر رہی ہے،ہم25جولائی کو دس ہزار رکشوں پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے۔قبل ازیں جب راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی لاہور آفس پہنچے تو ڈویژنل صدر فیصل میراور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اورجیالوں نے نعرے لگائے۔







