بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی، معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبہ ترقی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، بلال خان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند انفرادی واقعات کی بنیاد پر بلوچستان میں جاری وسیع پیمانے پر ترقیاتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کے اقدامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے دفتر میں کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے بلال خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی کشش رکھتے ہیں جبکہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی شعبہ صوبے کی معاشی ترقی میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔








