گورنر پنجاب کا ویمن یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن میں شرکت۔ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی یقین دہانی

گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیمی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

ملتان ۔ 10 جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم خان نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

دعوت قبول کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول سے ملاقات کے دوران کرائی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی کی تعلیمی ترجیحات، ادارہ جاتی اصلاحات، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں معیاری تعلیم، تحقیق، مہارتوں کے فروغ، میرٹ، شفافیت اور بہترین طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول کی قیادت، تعلیمی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں یونیورسٹی نے تعلیمی اور انتظامی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گورنر ہاؤس یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، ادارہ جاتی ترقی، طلبہ کی فلاح و بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہر مثبت اقدام کی مکمل سرپرستی کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرٹ، شفافیت اور معیاری تعلیم کو ادارے کی ترقی کا بنیادی اصول بنایا جائے۔ ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو ویمن یونیورسٹی ملتان کے آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں