سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ، خارجہ، مواصلات، سول ایوی ایشن اتھارٹی و دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایران، عراق زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ، خارجہ، مواصلات، سول ایوی ایشن اتھارٹی و دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایران، عراق زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائر لائنز کو زائرین کے فضائی سفر میں ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی زیارات پالیسی کے تحت 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی کہ ایران ، عراق زائرین صرف وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ زیارات گروپ آرگنائزرز سے بکنگ کرائیں۔ زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ پر لائسنس یافتہ ZGOs کی فہرست ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ غیر مجاز افراد یا کمپنی سے بکنگ کی صورت میں وزارتِ مذہبی امور ذمہ دار نہیں ہو گی۔







