فیصل آباد پولیس نے 4 اغواء کار ملزمان کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 اغواء کار ملزمان کو گرفتار، مغویہ کو بحفاظت بازیاب اور مالِ مسروقہ برآمد کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

فیصل آباد۔ 10 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 4 اغواء کار ملزمان کو گرفتار کرلیا، مغویہ کو بازیاب کروا کے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 4 اغواء کار ملزمان اللہ رکھا، عثمان، حسنین اور آصف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے اقصیٰ نامی لڑکی کو زیورات اور نقدی سمیت اغواء کیا اور فرار ہو گئے۔ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن عدیل اکرم نے فوری کارروائی کرتے ہوئےمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ٹیکنیکل وسائل اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد سے اغواء کار ملزمان اللہ رکھا، عثمان، حسنین اور آصف کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے مغویہ کو بازیاب کروا کرکے مال مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں