زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوم سائنسز لیب کے بورڈ آف مینجمنٹ اجلاس میں تعلیمی معیار، عملی تربیت اور صنعت سے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر غور کیا گیا۔

فیصل آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس کا انعقاد ہوا،

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی جبکہ اجلاس میں ٹریژرر ذیشان اشفاق بخاری، فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر فاروق یوسف شیخ، ایم پی اے عظمیٰ راجہ، ڈین ڈاکٹر عمران پاشا، ڈین ڈاکٹر وقاص وکیل، ڈائریکٹر ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار، ویمن انڈسٹریل ہوم انچارج صدف اقبال و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ویمن انڈسٹریل ہوم اور ڈے کیئر سنٹر میں ڈپلومہ پروگرام اور فیشن اینڈ ہوم ٹیکسٹائل بزنس پلان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ نوجوان نسل میں کاروباری مہارتوں کو فروغ دے کر نہ صرف معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ بیروزگاری کے خاتمے کا بھی حصول ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی علم پر مبنی معیشت کے حصول کے لئے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مشترکہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ تحقیقات اور جدت پر مبنی کاروبار کو انڈسٹری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے عمل میں لایا جا سکے۔