14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںاینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے متعلق شکایات...

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے متعلق شکایات کے لیے قائم کی گئی ہے، وضاحت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔21مارچ (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کےشعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے متعلق شکایات کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ صرف سپریم کورٹ کے افسران، انتظامی عمل، مقدمات کی فکسنگ، تصدیق شدہ نقول، اور دیگر ادارہ جاتی معاملات میں بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کو سنے گا۔ اس دائرہ کار سے باہر کی شکایات اس پلیٹ فارم کے ذریعے قبول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان پر ردعمل دیا جائے گا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کےشعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی بیوروکریسی میں بدعنوانی اور کرپٹ طرز عمل کے خلاف اقدامات کے تحت واٹس ایپ اور سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کے آغاز کا اعلان کیاتاہم اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے متعلق شکایات کے لیے قائم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ صرف سپریم کورٹ کے افسران، انتظامی عمل، مقدمات کی فکسنگ، تصدیق شدہ نقول، اور دیگر ادارہ جاتی معاملات میں بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کو سنے گا۔ اس دائرہ کار سے باہر کی شکایات اس پلیٹ فارم کے ذریعے قبول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان پر ردعمل دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ سے متعلق بدعنوانی کی شکایات کے لیے صرف تصدیق شدہ چینلز کے ذریعے رابطہ کیاجائے جن میں واٹس ایپ میسیج ہاٹ لائن: 03264442444جبکہ آن لائن پورٹل : https://scp.gov.pk/Complaints.aspx شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575087

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں