اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

110

ویانا ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمیپئن اینڈی مرے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آسٹریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا