اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):اینگروپولیمراینڈکیمیکلز کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر22 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈرسال 2022 میں کمپنی کو11.60 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے جو2021 کے مقابلہ میں 22 فیصدکم ہے، سال 2021 میں کمپنی کو15.06 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔
اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 12.86 روپے ریکارڈکی گئی جوسال 2021 میں 16.57 روپے تھی،مالیاتی بیان کے مطابق سال کی چوتھی سہ ماہی میں اینگروپولیمراینڈکیمکلز کو2.38 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوسال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلہ میں 49 فیصدکم ہے۔ سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں اینگرو پولیمر اینڈکیمیکلز کو4.68 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.16 روپے ریکارڈکی گئی۔