اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے بلوچستان نارتھ (N-50) کچلاک سے مسلم باغ سیکشن پر متوقع برف باری سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 6 سائٹ کیمپس پر مشینری اور عملہ ہائی الرٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔این ایچ اے حکام کے مطابق این ایچ اے کوئٹہ یونٹ (N-25)،شیلا باغ اور کھوجک ٹاپ پر برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔ شاہراہ …
این ایچ اے کی این 50کچلاک سے مسلم باغ سیکشن پر متوقع برف باری سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے بلوچستان نارتھ (N-50) کچلاک سے مسلم باغ سیکشن پر متوقع برف باری سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 6 سائٹ کیمپس پر مشینری اور عملہ ہائی الرٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔این ایچ اے حکام کے مطابق این ایچ اے کوئٹہ یونٹ (N-25)،شیلا باغ اور کھوجک ٹاپ پر برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے این ایچ اے کا عملہ اور مشینری اسٹینڈ بائی موڈ پر موجودہے۔ چترال گرم چشمہ روڈ (N-145)پر بھاری برف باری اور برفانی تودوں کی صفائی کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔







