این اے 53 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ این اے 53 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے عوام کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو کام پچھلے 20 برس میں نہیں …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ این اے 53 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے عوام کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو کام پچھلے 20 برس میں نہیں کیا وہ ہم نے کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 53 کے عوام کو ایک بہت بڑا ریلیف دیا اور ترقی کی طرف گامزن کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے عوام کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ علی نواز اعوان نے کیانی روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ این اے 53 کو ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے۔

مزید خبریں