این سی او سی کا 5 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہفتہ برائے خفاظتی اقدامات برائے کورونا منانے کا فیصلہ

84

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):این سی او سی نے 5 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہفتہ برائے خفاظتی اقدامات برائے کورونا منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ہفتے کو منانے کا مقصد اس بیماری کو مروجہ ایس او پیز کے تحت اس بیماری پر قابو پانا ہے۔اس ہفتے میں ماسک کا استعمال سماجی دوری ہاتھوں کو بار بار دھونا اور پر ہجوم جگہوں سے اجتناب برتنے پر زور دیا جائے گا۔این سی او سی کی تمام صوبائی انتظامیہ بلخصوص عوام سے اس ہفتہ کو کامیاب بنانے اور سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔