آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ‘ انگلینڈ نمبر ون ٹیم‘ ڈیوڈ میلان کی پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی۔2دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے‘ انگلینڈ پہلی پوزیشن پر آگئی۔ بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی رینکنگ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا‘ آسٹریلیا دوسری‘ بھارت تیسری، پاکستان چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور ٹاپ پر موجود ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے، جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈیوسن پانچویں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چھٹے، آسٹریلوی گلین میکسویل ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ آٹھویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے سپنر راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، مجیب الرحمان دوسرے، ایشٹن اگار تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چھے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ساتویں، کین رچرڈسن آٹھویں، پاکستان کے سپنر عماد وسیم نویں اور شین کولٹرل دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی بولرز شاداب خان 13ویں‘ شاہین شاہ آفریدی 26ویں، فہیم اشرف 34 ویں نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں