این ڈی ایم اے نے کووڈ۔19 کےلئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل شروع کر دی، بلوچسستان اور خیبرپختونخوا کو سامان ارسال

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کووڈ۔19 کےلئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، بلوچسستان اور خیبرپختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کو 15 ہزار 750 اور بلوچستان کو 7 ہزار 350 …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کووڈ۔19 کےلئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، بلوچسستان اور خیبرپختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کو 15 ہزار 750 اور بلوچستان کو 7 ہزار 350 این۔95 ماسک ارسال کئے گئے۔ کے پی کے کو ایک لاکھ 5 ہزار 833 جبکہ بلوچستان کو 49 ہزار فیس ماسک ارسال کئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ 31 ہزار 500 پروٹیکٹو سوٹ کے پی اور 7 ہزار 300 بلوچستان کے سامان میں شامل ہے۔ کے پی کو 5 ہزار 525 جوڑے اور بلوچستان کو 2 ہزار 450 جوڑے سرجیکل دستانے دیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 1015 فیس شیلڈ، 21 ہزار شوز کور اور 630 حفاظتی عینکیں بھی خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق 9 ہزار 800 شوز کور، 294 حفاظتی عینکیں اور 490 فیس شیلڈ بلوچستان کے سامان میں شامل ہے۔ عید سے پہلے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل کرلی جائے گی۔