33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے...

این ڈی ایم اے کا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقوں کی آبادی کو پیشگی انتباہ ، خطرے سے دوچار افراد کے انخلاکو یقینی بنانے کی ہدایات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث ملحقہ نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلاکو یقینی بنانے اور کیمپوں میں بے گھر لوگوں کو طبی دیکھ بھال اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ منگل کو جاری این ڈی ایم اے کی مون سون اپڈیٹ کے مطابق گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب میں کمی کا رجحان ہے۔

اسلام کے مقام پر دریائے ستلج 24، 25 اگست کو درمیانے درجے کے سیلاب تک آجانے کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث ‏جن اضلاع کو خطرہ ہے ان میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن اور وہاڑی شامل ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں 23 سے 25 اگست تک دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر بہائو بڑھ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے اس سلسلے میں جاری ایڈوائزری میں پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ادارے سے کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلاکو یقینی بنائے اور کیمپوں میں بے گھر لوگوں کو طبی دیکھ بھال اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ علاوہ ازیں حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں