اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے ایران کے سیلاب زدگان کےلئے32 ٹن امددی سامان پہنچا دیا گیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق امدادی سامان کی پہلی کھیپ بدھ کو سی 130 طیارہ کے ذریعے ایران کے شہر احواض روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان میں 500 ٹینٹ، 3300 کمبل اور ایمرجنسی میڈیکل کٹس شامل ہیں۔ ایران میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان ہوا جس کے نتیجہ میں لاتعداد لوگ بے گھر ہوئے اور عوام کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کےلئے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔