پاکستان ویژن 2025 کے تحت گورننس کی ترقی کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی جارہی ہے، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، پلاننگ کمیشن نے پاکستان ویژن 2025 کے تحت اس شعبہ کی ترقی کے لئے پورے ملک میں ایک مربوط منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، پلاننگ کمیشن نے پاکستان ویژن 2025 کے تحت اس شعبہ کی ترقی کے لئے پورے ملک میں ایک مربوط منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اسلام آباد میں قائم وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنانے ، ہنر مند افراد سے استفادہ ہونے اور سامان اور فرنیچر کی خریداری کے لیے 418.717 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply