23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کی جانب سے بدسوات نالے میں طغیانی کا...

این ڈی ایم اے کی جانب سے بدسوات نالے میں طغیانی کا خدشہ، عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے بدھ کے روز پیش گوئی کی ہے کہ بدسوات نالے میں گلیشیئر جھیل کے پھٹنے سے معمولی سیلاب کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برفانی تودوں کے معمولی سیلاب ”گلیشیئل لیک آئوٹ برسٹ فلڈ” (گلوف) سے نچلی اور مقامی سطح پر فلیش فلڈ آ سکتا ہے جس سے بالائی علاقوں کے لئے عارضی پل اور سڑک رابطوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) اور مقامی انتظامہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور خطرے سے دوچار آبادی کی نشاندہی کریں اور درمیانے سے زیادہ بہاؤ کی صورت میں انہیں محفوظ علاقوں میں منتقل کریں۔کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (سی بی ڈی آر ایم) کی ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام کو محتاط رہنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باخبر رہیں اور بروقت الرٹ کے لئے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس پر گہری نظر رکھیں۔ این ڈی ایم اے نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں