این ڈی ایم اے کی شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ دمشق روانہ

126
NDMA

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ دمشق روانہ کر دیں ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام کیلئے بھیجی گئی امدادی ٹیموں میں پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم شامل ہے ۔ اس کے علاوہ سردیوں کے131 فیملی خیمے اور 3 ہزار966 کلوگرام ادویات پر مشتمل امدادی کھیپ بھی روانہ کی گئی ہے۔

شام کے لیے ٹیموں کو وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور معاون خصوصی حامد حمید نے رخصت کیا۔ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں پی آئی اے کے خصوصی طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے دمشق پہنچیں گی۔ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔