اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ (آئی اے ڈبلیو جی) کی سٹیئرنگ کمیٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔ انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ، انسانی ہمدردی کی ترتیبات میں جنسی و تولیدی صحت اور حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی کوششوں بارے تنظیموں کا ایک بین الاقوامی اتحاد ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ این ڈی ایم اے کے جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کے لیے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ کے دیگر اراکین کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع ہے اور اس طرح صحت کے مسائل کو بہتر بنانے کے لیے عالمی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔