ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ءاور اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ءکی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ءاور اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ءکی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر داخلہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ءقائمہ کمیٹی کی …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ءاور اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ءکی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر داخلہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر خارجہ کی جانب سے تحریک پیش کی کہ اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) ایکٹ 1948ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل اقوام متحدہ (سکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے شق وار منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔