اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):ایوان بالا نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد نے تحریک پیش کی کہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز کے لئے قانون وضع کرنے کا بل انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز بل 2024 بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔