ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن میں شجرکاری مہم کا آغاز

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا کہ درخت ماحول کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور سرسبز پاکستان کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ایبٹ آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی):ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی لانے اور آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ہسپتال کے تمام ملازمین، طلبہ اور عوام پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس مہم کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ صاف سرسبز اور خوشگوار ماحول کی فراہمی بھی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شجرکاری مہم کے دوران ہسپتال کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ مریضوں، تیمارداروں اور عملے کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں