ٹنڈومحمدخان ،پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے، نوید قمر

سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان کے دورے کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، عوامی مسائل کے حل اور فلاحی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ٹنڈومحمدخان ۔ 12 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے اپنے دورہ ٹنڈومحمدخان کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،

ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمیں اپنے آخری مراحل میں ہیں، تعلیم، صحت، پینے کا صاف پانی، نکاسی آب ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بہت جلد ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مسائل حل کردیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، شہید رانی کے سپہ سالار رات دن عوامی مسائل اور ان کے فوری حل کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے میمبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا کہ میں ہر ہفتے اپنے حلقے کا دورہ کرکے عوامی مسائل اور ان کے اور علاقے میں درپیش مسائل کے فوری حل کے مشن پر گامزن ہوں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے ضلع بھر تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب کی درجنوں اسکیموں کا افتتاح کیا گیا ۔