لاہور ۔12جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو ٹیلیفون پرمبارکباد دی۔وزیراعظم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور …
وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور ۔12جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کو ٹیلیفون پرمبارکباد دی۔وزیراعظم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔







