ایبٹ آباد۔ 19 اگست (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کئی سالوں میں لاکھوں مریضوں کے کامیاب آپریشن اور علاج ہو چکے ہیں، یہ افراد صحت یاب ہو کر گھر واپس چلے گے ہیں، یہ ہماری طبی ٹیم کی مہارت اور لگن کا ثبوت ہے، یہ حیران کن ہے کہ ان بے شمار کامیابیوں کو اکثر ناقدین کیوں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہزارہ، آزاد کشمیر اور گلگت بھر سے مریضوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے، اس آمد کے باوجود ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو کبھی بھی مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر نہیں کرنا پڑا جو ہماری جامع نگہداشت کی صلاحیتوں کو واضح کرتا ہے۔ ہسپتال کو خطہ میں اپنے اہم کردار کے باوجود تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمارا عملہ دن رات انتھک کام کرتا ہے تاکہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھا جا سکے تاہم مریضوں کے ساتھ آنے والے پورے پورے گاوں اکثر صفائی کے چیلنجز پیش کرتے ہیں، آپ تصاویر میں دیکھ بھی سکتے ہیں، صفائی کے حوالہ سے ہونے والی تنقید کو ہمارے عملہ کی غیر متزلزل کوششوں اور ان چیلنجوں میں کردار ادا کرنے والے بیرونی عوامل پر غور کرنا چاہئے اور حقیقت پر بات کرنی چاہئے کے ہسپتال میں عوام کا کتنا رش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایمرجنسی میں خواہ وہ کوویڈ 19 ہو، زلزلہ ہو، یا دیگر ہنگامی صورتحال، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی ٹائیگرز جن میں ڈاکٹرز، نرسزز، پیرا میڈکس، سیکورٹی اہلکار، سینی ٹیشن سٹاف فرنٹ لائنز پر موجود ہوتے ہیں جو آپ کے مریض کو ہر ممکن دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں، ان کی بہادری اور لگن تعریف کی مستحق ہے۔ سنگین ہنگامی حالات میں دیگر ہسپتال اکثر مریضوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال بھیجتے ہیں، ہماری اعلیٰ سہولیات اور مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے دیگر طبی اداروں کی طرف سے یہ توثیق ہماری قابلیت اور بھروسہ کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ناقدین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان حقائق کو تسلیم کریں اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ لگن، محنت اور بہترین دیکھ بھال کو تسلیم کریں۔ تعمیری تاثرات کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے لیکن اسے ہسپتال کے تعاون اور کامیابیوں کی تعریف کے ساتھ متوازن ہونا چاہئے۔ ہمارا سرشار عملہ اور جامع سہولیات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم خطہ میں طبی فضیلت میں سب سے آگے رہیں۔