ریاض ۔19اگست (اے پی پی):سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق شہریوں اورغیرملکی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں۔ …
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعرات تک بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

مزید خبریں
ریاض ۔19اگست (اے پی پی):سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
اردو نیوز کے مطابق شہریوں اورغیرملکی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں۔ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کریں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ریاض میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ پیر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مرکز موسمی صورتحال سے نمنٹے کےلیے وزارت تعلیم کے ساتھ اپنی تیاری اور ہم آہنگی میں اضافہ کررہا ہے۔ 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔








