اوگراکا بدھ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل بدھ کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل بدھ کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 370روپے 92 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 1 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔