قلعہ سیف اللہ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کیپٹن رانا ضیاء اللہ سعید کی نمازِ جنازہ سیالکوٹ میں ادا
قلعہ سیف اللہ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کیپٹن رانا ضیاء اللہ سعید کی نمازِ جنازہ سیالکوٹ میں ادا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان نارتھ سے وابستہ کیپٹن رانا ضیاء اللہ سعید قلعہ سیف اللہ، بلوچستان میں دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید کا تعلق سیالکوٹ کے علاقے دوبرجی محلہ، ڈسکہ روڈ سے تھا۔شہید کی نمازِ جنازہ منگل کو مبارک مسجد تبلیغی مرکز، دوبرجی محلہ، ڈسکہ روڈ سیالکوٹ میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور شہریوں نے شرکت کی۔
کیپٹن رانا ضیاء اللہ سعید کے پسماندگان میں ان کے والد شامل ہیں۔کیپٹن رانا ضیاء اللہ سعید کی شہادت پر اہلِ علاقہ اور شہریوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر اور عظیم سرمایہ ہیں.شہریوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔







