ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات،کرنل(ر)غلام ربانی چیئرمین،نصرت خان صدر اور فاروق عالم جنرل سیکرٹری منتخب

ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات،کرنل(ر)غلام ربانی چیئرمین،نصرت خان صدر اور فاروق عالم جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے آئندہ چار سال کے لئے انتخاب مکمل ہوگئے۔ کرنل (ر) غلام ربانی کو چیئرمین، نصرت خان کو صدر، فاروق عالم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سردار نزاکت علی فنانس سیکرٹری ہوں گے۔

انتخابات پنجاب ایڈہاک سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نامزد کردہ نمائندہ محمد شفیق چیمہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ سینئر نائب صدر محمد ظفر حیات، نائب صدور میں حاجی محمد نعیم، نثار احمد (راولپنڈی)، افتخار علی بٹ (اٹک)، چوہدری ظہیر احمد (جہلم) اور فاطمہ نور، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز مقصود احمد ستی (مری)،ممتاز بشیر (چکوال)، وحید احمد (راولپنڈی)، نصیراحمد (راولپنڈی) اور عظمت علی بٹ (اٹک)،انفارمیشن سیکرٹری صفی الدین (راولپنڈی) شامل ہیں۔انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول اٹک، جہلم، چکوال، مری اور راولپنڈی کے کھیلوں کے نمائندوں اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔